جواں سالہ لڑکی سے اوباش نوجوانوں کی اغوا کے بعد زیادتی

جواں سالہ لڑکی سے اوباش نوجوانوں کی اغوا کے بعد زیادتی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ہارون آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)جواں سالہ لڑکی کو دو اوباش نوجوانوں نے اغوا کے بعد زیادتی کا نشانہ بناڈالا اور بے ہوشی کی حالت میں پھینک کر فرارہو گئے ۔ تفصیلات کے مطابق بیس سالہ (ط) اپنے ماموں الیاس کے پاس رہائش پذیر تھی وہ رفع حاجت کے لئے گھر سے نکلی تولاپتہ ہو گئی جس کے بعد اسے اڈا مبارک آباد کے قریب ریلوے لائن اور سڑک کے درمیان بے ہوشی کی حالت میں پایا گیاجس کے جسم پر تشدد کے نشانات بھی تھے۔ ہوش میں آنے کے بعد لڑکی نے پولیس کو اپنا بیان دیا جس پر مقدمہ درج کر کے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ہے ۔

مزید :

جرم و انصاف -