شیرخوارفلسطینی بچے اوراس کے والد کے صیہونی قاتل کو انوکھی سزاکاحکم

شیرخوارفلسطینی بچے اوراس کے والد کے صیہونی قاتل کو انوکھی سزاکاحکم
شیرخوارفلسطینی بچے اوراس کے والد کے صیہونی قاتل کو انوکھی سزاکاحکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

تل ابیب(این این آئی)سرائیلی عدالت نے شیر خوار فلسطینی بچے اور اس کے والد کے صیہونی قاتل کو گھر میں نظر بند کرنے پر مبنی حیرت انگیز سزا سنادی ،مقامی میڈیاکے مطابق صیہونی حکومت کی ایک عدالت نے مغربی کنارے میں شیرخوار بچے علی الدوابشہ اور اس کے والد سعد کو جلا کر شہید کرنے والے صیہونی آبادکار کو صرف تین ماہ کے لیے گھر میں نظربند کرنے اور چھے ماہ تک مغربی کنارے میں داخلے پر پابندی عائد کرنے کا حکم دیا ہے۔ واضح رہے کہ صیہونی آبادکاروں کے ایک گروہ نے اکتیس جولائی کو مغربی کنارے میں واقع نابلس شہر کے دیہات دوما میں ایک گھر کو آگ لگا دی تھی جس کے نتیجے میں شیر خوار فلسطینی بچہ علی الدوابشہ جھلس کر شہید ہو گیا تھا۔ اس بچے کے والد سعد بھی اس حملے میں بری طرح جھلس گئے تھے اور بعدازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں شہید ہوگئے۔ علی الدوابشہ کی والدہ اور چار سالہ بھائی اس وقت ہسپتال میں زیرعلاج ہیں اور ان کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

مزید :

جرم و انصاف -