ایف آئی اے متحرک ، نئے سائبر کرائم بل کے تحت 9 ماہ کی قلیل مدت میں پہلی سزا سنا دی گئی

ایف آئی اے متحرک ، نئے سائبر کرائم بل کے تحت 9 ماہ کی قلیل مدت میں پہلی سزا ...
ایف آئی اے متحرک ، نئے سائبر کرائم بل کے تحت 9 ماہ کی قلیل مدت میں پہلی سزا سنا دی گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان میں نئے سائبر کرائم بل PECA-2016 کے تحت پہلی سزا سنا دی گئی، FIAسائبر کرائم سرکل NR3C لاہور نے اکتوبر 2016ءمیں ایک شخص اظہر صفدر کو KFCجیل روڈ سے موبائل فون سمیت گرفتار کیا تھا جو کہ ایک لڑکی کو اس کی نازیبا ویڈیوز اور تصاویر کے ذریعے بلیک میل کررہا تھا۔ اظہر صفدر نے لڑکی کو محبت کا جھانسا دے کر اس کو اپنے جال میں پھنسایا اور خفیہ کیمرہ کی مدد سے نازیبا تصاویر و ویڈیوز بنالیں۔ بعدازاں لڑکی کو شادی کا جھانسہ بھی دیتا رہا۔ FIAسائبر کرائم سرکل لاہور نے ملزم اظہر صفدر کو گرفتار کرکے کیس نمبر C62/16 درج کیا اور تقریباً 9 ماہ کے قلیل عرصہ میں کیس کے مکمل ٹرائل کے بعد جج صاحب فاروق اعظم سوہل نے ملزم کو دولاکھ روپے جرمانہ اور 14ماہ قید کی سزا سنائی۔ یہ ملکی تاریخ میں سائبر کرائم ایکٹ 2016ءکے تحت ملنے والی پہلی سزا ہے جس میں کیس کی تفتیش محمد آصف اقبال اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایف آئی اے سائبر کرائم نے کی اور کامیاب پراسیکیوشن میاں سعود نسیم اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیگل نے سرانجام دی۔ FIA مزید کیسز میں ملزمان کو سزا دلوانے کی کوشش میں ہے تاکہ سوشل میڈیا کرائم کو سختی سے روکا جائے۔

مزید :

جرم و انصاف -