سٹیج اداکارہ بزنس مین دوست سے فحش حرکات کرتے گرفتار
لاہور (ویب ڈیسک) فلم و سٹیج کی اداکارہ کو نشہ میں دھت ہوٹل میں بزنس مین دوست کے ہمراہ فحش حرکات کرتے ہوئے گرفتار کرلیا گیا، ٹن اداکارہ پولیس اہلکاروں کو وردیاں اتروانے کی دھمکیاں دیتی رہی جس کے بعد نہ صرف اس کے خلاف مقدمہ درج ہوا بلکہ ساری رات حوالات کی ہوا بھی کھانا پڑی۔ باوثوق ذرائع کے مطابق اداکارہ قسمت بیگ اپنے گوجرانوالہ کے بزنس مین دوست شیخ محمد امتیاز کے ہمراہ ریس کورس میں واقع ہوٹل میں شراب کے نشے میں دھت فحش حرکات کررہی تھی۔ ریس کورس پولیس معمول کے مطابق ہوٹلوں میں کرایہ داروں کو چیک کررہی تھی جہاں دونوں اس کے ہتھے چڑھ گئے۔ پولیس نے دونوں کو گرفتارکرکے ان کا میڈیکل کروانے کے بعد ایف آئی آر نمبر 667/2015 درج کرلی۔ مقدمہ کے حوالے سے ریس کورس پولیس نے تصدیق کردی۔
مزیدپڑھیں:وہ شخص جو بیک وقت اپنے بچے کا باپ اور ماں بننا چاہتا ہے، مگر کیسے؟ جانئے