سرپر دوپٹہ نہ ہونے پر بھارتی باپ نے اپنی چارسالہ بیٹی کو موت کے گھاٹ اتاردیا
نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی ریاست کے علاقے بریلی کے نزدیک گاﺅں میں ایک باپ نے اپنی چار سالہ بیٹی کو اس وجہ سے موت کے گھاٹ اتاردیاکہ کھاناکھاتے وقت اس نے اپنا سرڈھانپ کر نہیں رکھاتھا، اترپردیش پولیس کے مطابق یہ واقعہ جمعہ کی دوپہر کو پیش آیا جب فرہین اپنی والدہ کے ہمراہ کھانا کھارہی تھی ، ملزم جعفر حسین نے اسے اٹھا یااور کئی مرتبہ زمین پر پٹخ دیا جبکہ اس عمر میں سرپردوپٹہ نہ رکھنا کوئی معیوب نہیں سمجھا جاتا۔
مزیدپڑھیں:انڈونیشیاکا شرمناک پہاڑ جہاں لوگ جنسی کھیل کھیلتے ہیں
لڑکی کی ماں کی درخواست پر مقدمہ درج کرلیاگیاجس میں کہاگیاہے کہ یہ سب پورے خاندان کے سامنے ہوا اورجب اس نے اپنے خاوند کوروکنے کی کوشش کی تو اسے بھی پیٹ ڈالا، جب لڑکی وفات پاگئی تو اس نے ہدایت کی کہ گھر کے اندر ہی دفن کردیں لیکن ماں نے انکار کردیا۔ پولیس نے لڑکی کے باپ کو قتل کے الزام میں حراست میں لے لیا اور مزید تفتیش جاری ہے ۔
پڑوسیوں نے بتایاکہ جعفر حسین اپنی اہلیہ نعیم اور چار بچوں کیساتھ رہائش پذیر اور ذہنی طورپر غیرمتوازن شخص ہے ، اپنے تمام رشتہ داروں کیساتھ بھی قطع تعلق کرلیاہے ، سب سے بڑے بچے کی عمر پانچ سال اور آخری کی عمر محض 10ماہ ہے ، غربت کی زندگی گزاررہے ہیں اور روزانہ کھانا بھی نہیں بناتے ، اس واقعے کا علم ہونے کے بعد بھی پڑوسیوں کو گھر میں داخلے کی ہمت نہیں ہوئی ۔