موبائل فون میں نقاب پوش مسلح شخص کی تصویر رکھنے پر کویتی باشندہ گرفتار
کویت سٹی (آن لائن) کویت پولیس نے ایک کویتی باشندے کو اپنے موبائل فون میں گن سے مسلح نقاب پوش شخص کی فو ٹو رکھنے پر پکڑ لیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق الراعی کے علاقے میں پولیس نے ایک مقامی کویتی با شندے کو اپنے موبائل میں جعلی مسلح گن نقاب پوش شخص کے بار ے میں تفتیش کرنے کے سلسلہ میں پکڑ لیا ہے اور آخری اطلاعات تک قانون نافذ کرنیوالے ادارے کسی نتیجے پر نہیں پہنچ سکے اور نہ ہی موبائل فون ہولڈر کے بارے میں مزید کچھ معلوم ہوسکا۔دریں اثناءحولی پولیس نے الحسین مسجد کے امام حسین ا لمتوق کو عوام میں جھوٹی خبروں سے خوف وہراس پھیلانے اور سرکاری موقف سے ہٹ کر خطبہ دینے ،لوگو ں کو اکسانے اور نیشنل سکیورٹی قانون اور پبلک آرڈر کو توڑنے کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔