دبئی میں نوجوان بھارتی لڑکی نے پاکستانی شہری پر ایسا شرمناک الزام لگادیا کہ بچنا مشکل ہوگیا

دبئی میں نوجوان بھارتی لڑکی نے پاکستانی شہری پر ایسا شرمناک الزام لگادیا کہ ...
دبئی میں نوجوان بھارتی لڑکی نے پاکستانی شہری پر ایسا شرمناک الزام لگادیا کہ بچنا مشکل ہوگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ عرب امارات میں سیکیورٹی گارڈ کے طورپر فرائض سرانجام دینے والے پاکستانی شہری پر جم میں آنیوالی بھارتی لڑکی نے جنسی طورپر ہراساں کرنے کا الزام لگادیااور یہ بھی دعویٰ کیاگیاکہ پکڑنے کی کوشش میں ملزم نے لڑکی کے والد اور والدہ کو بھی کاٹ ڈالالیکن بالآخر پولیس نے پکڑلیا ۔
خلیج ٹائمز کے مطابق عدالت کو بتایاگیاکہ 37سالہ پاکستانی سیکیورٹی گارڈ نے مبینہ طورپر 21سالہ طالبہ کوایک رہائشی عمارت کے جم میں جنسی طورپر ہراساں کیا ، دروازہ بند کرکے لڑکی کے قریب ہوا اور ہاتھ پکڑ کر گلے لگانے کی کوشش کی لیکن دھکا دے کر لڑکی بھاگ نکلنے میں کامیاب ہوگئی، ملزم نے عدالت نے ایسے شرمناک الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ پہلے لڑکی کے والدین نے اس پر جسمانی تشدد کیااور بعدمیں کہانی بدل دی۔
پولیس کی پوچھ گچھ کے دوران اس بھارتی طالبہ نے دعویٰ کیاکہ گارڈ نے شام 9بجے اسے بتایاکہ یہ وقت جم خالی کرنے کاہے کیونکہ یہ بند کرنا ہے تاہم جیسے ہی میں نکلنے لگی تو یہ دیکھ حیران رہ گئی کہ وہ دروازہ بند کررہاہے اور میری طرف آگیا، دھکا دے کر والدین کو بتانے کیلئے ان کے پاس پہنچ گئی۔ میرے والد نے جم کے باہر ہی اسے پکڑ لیا اور جیسے ہی اسے پکڑا تو اس نے میرے والد کی انگلی چباڈالی ، اسی اثنا ءمیں میری والدہ نے مداخلت کی تو گارڈ نے اس کے بائیں بازوپر بھی کاٹ ڈالا، پھر پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزم کو گرفتار کرلیا۔

’کیا جہاز میں کوئی ڈاکٹر موجود ہے کیونکہ پائلٹ۔۔۔‘ چلتے ہوئے جہاز میں ائیرہوسٹس نے ایسا اعلان کردیا کہ خوف سے مسافروں کے ہوش گُم ہوگئے، پائلٹ کس حال میں تھا؟ جان کر کوئی بھی گھبراجائے
لڑکی کے والد52سالہ ڈاکٹر نے بتایاکہ ’گارڈ نے الزامات کی تردید کی اور کہاکہ اس نے صرف لڑکی کو جم خالی کرنے کا کہاتھاکیونکہ وہ آئی بھی تاخیر سے تھی۔
رپورٹ کے مطابق رہائشی کمپاﺅنڈیا جم میں کوئی سی سی ٹی وی کیمرہ نہیں تھا جبکہ عدالت 26دسمبر کو اس مقدمے کا فیصلہ سنائے گی اور خدشہ ہے کہ سزا کے بعد پاکستانی سیکیورٹی گارڈ کو ملک بدری کا حکم بھی دیاجائے گا۔

پہلی مرتبہ ایک ایسی پاکستانی فلم آگئی جس کی کہانی میں صرف وہی ہوگاجوآپ چاہیں گے ، دیکھنے کیلئے سینما جانے کی بھی ضرورت نہیں بلکہ ۔۔ ۔ تفصیلات کیلئے یہاں کلک کریں۔

مزید :

جرم و انصاف -