نوسربازوں نے اڑھائی لاکھ روپے لے کر 55 سالہ شخص کی خواجہ سرا سے شادی کروادی

جرم و انصاف

امین پور بنگلہ (ویب ڈیسک) نوسربازوں نے 55 سالہ شخص کو شادی کا جھانسہ دے کر اڑھائی لاکھ روپے لوٹ لیے اور خواجہ سرا سے شادی۔ چک نمبر 149 ج ب کا 55 سالہ عطا ہرل اولاد نرینہ کی خواہش میں دوسری شادی کرنا چاہتا تھا جس کیلئے قریبی گاؤں چک نمبر 142 ج ب کے نوشیر آہیر اور چک نمبر 150 ج ب کے اللہ دتہ کھوکھر نے اڑھائی لاکھ روپے کے بدلے شادی کروانے کی حامی بھری۔

ٹیلی نار کی زبردست تھری جی سروس کے بعد ایک اور شاندار آفر، مناسب ترین قیمت پر بہترین موبائل فونز متعارف کرا دیئے

شادی کی تاریخ طے کرنے سے پہلے حکیم کالونی چنیوٹ کی رہائشی کوثر نامی لڑکی دولہا کو دکھائی گئی لیکن جب دلہن کو چنیوٹ سے بیاہ کر باراتی گھر لے آتے تو سہاگ رات کو دولہا کو پتہ چلا کہ جس سے اس کی شادی ہوئی ہے وہ خواجہ سرا ہے جسے دیکھتے ہی دولہا عطا ہرل بے ہوش ہوگیا۔ روزنامہ جنگ کے مطابق نوسربازوں کے خلاف دولہا عطا ہرل نے پولیس تھانہ رجوعہ کو درخواست دے دی ہے جس پر پولیس تھانہ روجوعہ مصروف تفتیش ہے ۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔