نوجوان لڑکی سے جنسی زیادتی کی کوشش ناکام، لیکن پھر مسلم لیگ ن کے رہنماءنے متاثرہ لڑکی کو انصاف دلانے کی بجائے شرمناک ترین کام کردیا

جرم و انصاف

سیالکوٹ(ڈیلی پاکستان آن لائن)جرائم ہرمعاشرے میں ہوتے رہتے ہیں لیکن پھر انصاف کو یقینی بنانے کی کوشش کی جاتی ہے لیکن پنجاب کے شہر سیالکوٹ میں غریب لڑکی سے بااثرافراد کی جنسی زیادتی کی کوشش ناکام بنادی گئی جس کے بعد پولیس اور مقامی سیاسی شخصیات نے متاثرہ لڑکی کو انصاف دلانے کی بجائے انہیں ہی دھمکیاں دیناشروع کردیں اور متاثرہ خاندان پرصلح کے لیے دباﺅڈالنے کے لیے پولیس کا استعمال شروع کردیا۔

اس چیز سے بال دھونے سے ان میں ایسی چمک آئے گی کہ سب آپ کی تعریف کرنے پر مجبور ہوجائیں گے

متاثرہ لڑکی ’ا‘کی والدہ نے بتایاکہ اس کی بیٹیا ں دکان پر چیز لینے گئی تھیں لیکن واپسی پر چھوٹی بیٹی بھاگتی روتی گھرآئی کہ امی جلدی آﺅ، بہن کو بچاﺅ، میں باہرنکلی تو دیکھاکہ عبدالرحمان ، بابراور وحیدزبردستی میری بیٹی کو کھینچ کر اندر لے جاچکے ہیں جہاں وہ چیخ چلارہی تھی جبکہ ملزم زیادتی کرناچاہ رہے تھے لیکن بمشکل ہم نے یہ کوشش ناکام بنادی جس پر ملزمان نے ہمیں گالیاں اور دھمکیاں بھی دیں ۔ اس واقعے کے بعد حاجی پورہ تھانے میں درخواست دی توپولیس اہلکاروں نے فوری کارروائی کی بجائے سادہ کاغذ پر دستخط کرالیے کہ کہانی سن لی ہے ، ہم مقدمہ درج کرلیتے ہیں ، آپ جاناچاہتی ہیں تو چلی جائیں ،بعد میں رابطہ کرنے پر ایکشن لینے کی بجائے ہمیں ہی دھمکاناشروع کردیا اور کہاکہ ’بی بی اپنے پترپیش کر‘(اپنے بیٹے پیش کریں)۔


عدالت اور ایس پی کے احکامات کے باوجود حاجی پورہ تھانے کے ایس ایچ او اعجاز گجراور تفتیشی ندیم اشرف نہ ہی عدالت پیش ہورہے ہیں اور نہ ہی کسی قسم کی ملزمان کیخلاف کوئی کارروائی کی ۔ گلی کے ہی مسلم لیگ ن کے جنرل کونسلرسہیل زمان اور چیئرمین چوہدری شکیل گجرکیس کی کارروائی آگے نہیں بڑھنے دے رہے ، وہ ایک ٹیلی فون کرتے ہیں اور پنجاب پولیس کے شیر دل جوان دھمکیاں دینے آجاتے ہیں کہ بی بی جلدی صلح کرلیں، ورنہ ہم اٹھا کر لے جائیں گے اور سب سے افسوسناک بات یہ ہے کہ ہم متاثرین ہیں اور یہی پولیس اہلکار میری بچیوں کو ہی دروازے پر کھڑے ہوکر گالیاں نکالتے ہیں اور دروازوں کو ٹھڈے مارتے ہیں، ہمارا قصور صرف غربت ہے ۔
ن لیگ کی مرکزی قیادت اور چیف جسٹس سے انصاف کی اپیل کرتے ہوئے خاتون نے بتایاکہ ’میں صرف اتنا کہوں گی کہ پولیس اور آپ کے مقامی ورکرغنڈے ہیں، کوئی انصاف نہیں دیتا،ہمیں انصاف دلائیں‘۔

معلومات کا خزانہ ، اپنی پسند کے کسی بھی موضوع پر مضامین اور معلومات پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔