کوٹ سلطان میں خاتون اغواء، 4 افراد کی زیادتی، ویڈیو بنالی

جرم و انصاف

کوٹ سلطان (ویب ڈیسک) کوٹ سلطان میں شادی شدہ خاتون کو اغواءاور اجتماعی زیادتی کرکے ویڈیو بنالی گئی، پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ تفصیل کے مطابق موضع ونجھیرہ تھل کے رہائشی اقبال قریشی کی بیوی (ع) کو اغواءکرکے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا کر اس کی وڈیو بنانے والے 2نامزد ملزمان عامر شہزاد اور تصور حسین کے علاوہ 2 نامعلوم ملزمان کے خلاف پولیس تھانہ کوٹ سلطان نے مقدمہ درج کرلیاتاہم ملزمان فرار ہوگئے۔ ایس ایچ او کوٹ سلطان اصغر اقبال نے بتایا کہ ملزمان کو جلد گرفتار کرلیں گے۔

5خواتین سے زیادتی، کرایہ کا مکان دیکھنے جانیوالی اجتماعی درندگی کا شکار ہو گئی