گجرات، جھنگ 2لڑکیوں سے اوباشوں کی زیادتی ،ویڈیو بھی بنالی

جرم و انصاف

گجرات، جھنگ(ویب ڈیسک) مختلف مقامات پر اوباشوں نے 2 لڑکیوں کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔گجرات کے تھانہ سول لائن کے علاقہ کشمیر کالونی میں جواں سالہ لڑکی زیاریہ نفیسہ کے ساتھ زیادتی کا واقعہ پیش آیا ملزم نے ویڈیو بھی بنالی ملزم تین سال لڑکی کو بلیک میل کرکے زیادتی کرتا رہا۔ آئے روز کی بلیک میلنگ سے تنگ آکر لڑکی نے اپنے گھروالوں کو آگاہ کردیا۔ ڈی پی سے اندراج مقدمہ کیلئے درخواست دیدی تھانہ سول لائن پولیس نے متاثر لڑکی زیاریہ نفیسہ کی رپورٹ پر نامزد ملزم امین مہر کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔

ڈیلی پاکستان کے یو ٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

علاوہ ازیں جھنگ کے تھانہ موچیوالہ چک نمبر448 کے محمد فاروق نے اپنی درخواست میں الزام لگایا کہ صابر نے مبینہ طور پر اس کی بہن (س۔ب) کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا بہن کی چیخ و پکار پر ملزم فرار ہوگیا تھانہ موچیوالہ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔