عوامی راج پارٹی کے صدر نشے کی حالت میں گرفتار، بوتل برآمد

جرم و انصاف

مظفرگڑھ (ڈیلی پاکستان آن لائن) عوامی راج پارٹی کے صدر نشے کی حالت میں پکڑے گئے ۔
نجی ٹی وی چینل کے مطابق تھانہ خان گڑھ کی حدود میں پولیس نے جمشیددستی کی پارٹی کے صدر رانادلشاد کی گاڑی کو روکا اور تلاشی کے دوران ان کی گاری سے شراب برآمد کرلی، رانادلشاد خود بھی نشے سے چور تھے ۔ پولیس کے مطابق رانا دلشاد کے خلاف تھانہ خان گڑھ میں مقدمہ درج کرلیاگیاہے اور انہیں بدھ کوعدالت میں پیش کیاجائے گا۔
یادرہے کہ اس سے قبل بھی کئی سیاسی شخصیات سے ممنوعہ مشروبات برآمد ہوچکے ہیں تاہم کچھ نے اس کو ممنوعہ مشروب ماننے کی بجائے کچھ اور نام ہی دیدیا تھا۔