سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی تشہیر، ملزم کا14روزہ جوڈیشل ریمانڈ، عدالت نے22جون کو پیشی کا حکم دے دیا

جرم و انصاف

لاہور(نامہ نگار)ضلع کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے فیس بک پر مبینہ طور پرگستاخانہ مواد اپ لوڈ کرنے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجواتے ہوئے ایف آئی اے کو ملزم کے خلاف درج مقدمہ کا چالان 22جون کو پیش کرنے کا حکم دے دیاہے۔

چھوٹے سائیں کو سیاسی زکام ہوگیا ہے، بلاول بھٹو ملتان میٹرو میں سفر کرے ٹکٹ کے پیسے ہم دیں گے: حکومت
تفصیلات کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ فاروق اعظم سوہل کے روبرو ملزم محمد وقار کو ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے ملزم کا 7روزہ جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر پیش کیا، تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملک آصف علی کی درخواست پر ملزم وقار علی کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے، ملزم نے سلطانہ اسلم کے نام سے جعلی فیس بک اکاؤ نٹ بنا رکھا ہے، ملزم فیس بک پر عرب و عجم کے نام کے پیج سے بھی متنازع پوسٹیں شیئر کر رہا ہے، تفتیشی افسر نے عدالت کو آگاہ کیا جبکہ ملزم فیس بک کے جعلی اکاؤ نٹ سے مدعی مقدمہ کو گستاخ رسول قرار دینے کی پوسٹیں شیئر کرتا رہا ہے اور ملزم فیس بک پر متنازع پوسٹیں شیئر کرنے میں گنہگار پایا گیا ہے اور ملزم سے مقدمہ کی تفتیش مکمل کر لی ہے ،ملزم وقار علی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجا جائے، عدالت نے دلائل سننے اور ریکارڈ کا جائزہ لینے کے بعد فیس بک پر گستاخانہ مواد اپ لوڈ کرنے کے مقدمہ میں ملوث ملزم کو چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجواتے ہوئے ایف آئی اے کو ملزم کیخلاف درج مقدمہ کا چالان 22جون کو پیش کرنے کا حکم دے دیاہے۔