بدبخت بیٹے نے’ ماں‘ماردی
ڈسکہ (مانیٹرنگ ڈیسک) ڈسکہ میں بدبخت بیٹے نے سر میں ڈنڈا مار کر ماں کو قتل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ موترہ کے علاوہ جامکے چیمہ کی خاتون حمیداں بی بی کا اپنے حقیقی بیٹے حفیظ اللہ کے ساتھ اکثر اوقات لڑائی جھگڑا رہتا تھا۔ دونوں ماں بیٹے کے درمیان تو تکرار ہوئی تو بدبخت بیٹے نے طیش میں آکر اپنی ماں کے سر میں ڈنڈا مار کر شدید زخمی کردیا۔ زخمی خاتون کو طبی امداد کیلئے گوجرانوالہ لایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔