سعودی جیل میں قید پاکستانی حکام کو چکمہ دے کر جیل سے فرار
جدہ (مانیٹرنگ ڈیسک) اچھوت کی بیماری کا مریض اور منشیات ڈیلرپاکستانی شہری سخت سیکیورٹی کے باوجود جیل میں موجود اپنے سیل سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا جس کے بعد سعودی پولیس نے ملزم کی گرفتاری کیلئے انعامی رقم مقررکردی۔
پولیس کے مطابق 40سالہ ڈرگ ڈیلر کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے گئے ہیں ۔ عرب اخبار ’سدا‘ نے پولیس کے بیان کے حوالے سے بتایاکہ منشیات کی سمگلنگ کے الزام میں گرفتار ملزم مقدمات کی سماعت کے منتظر ہیں ، ملزم اچھوت کی سنگین بیماری کا مریض تھاتاہم بیان میں ملزم کی مزید شناخت یا بیماری کی نوعیت کے بارے میں واضح نہیں کیاگیا۔