حجرہ شاہ مقیم میں 3 اوباشوں نے لڑکی کو بے آبرو کردیا، بیہوش چھوڑ کر فرار

جرم و انصاف

حجرہ شاہ مقیم (ویب ڈیسک) نئی آبادی راجووال میں طلاق یافتہ لڑکی کے ساتھ تین اوباشوں کا گینگ ریپ، لڑکی کو بے ہوشی کی حالت میں چھوڑ کر ملزمان فرار ہوگئے جس کا  مقدمہ بھی درج کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق نواحی گاﺅں نئی آبادی راجووال کا رہائشی محنت کش محمد عبداللہ کی بھتیجی اپنے گھر میں بہن بھائیوں کے ساتھ سورہی تھی کہ رات 11 بجے کے قریب پانچ ملزمان جن میں زاہد ولد محمد یار، طیب ولد شیر، عدنان عرف رانا ولد عبدالرشید ، نعیم عرف نومی ولد عتیق قوم کمبوہ اور فیصل ولد نامعلوم ساکنان نئی آبادی راجووال گھر میں داخل ہوگئے اور گن پوائنٹ پر مسماة صوفیہ بی بی کو اٹھا کر باہر فصل میں لے گئے جہاں انہوں نے مل کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا، ایک ملزم کھڑا پہرہ دیتا رہا۔ روزنامہ خبریں کے مطابق ملزمان لڑکی کو بے ہوشی کی حالت میں چھوڑ کر فرار ہوگئے، پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔