گھریلوتنازع پر خاوند نے بیوی کو قتل کر دیا

جرم و انصاف


اسلام آباد ( آن لائن ) وفاقی دارلحکومت گھریلو تنازعہ پر خاوند نے بیوی کو قتل کر دیا. تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے تھانہ شہزاد ٹاؤن کے علاقے فراش ٹاون کے رہائشی سمیع اللہ نے گھریلو تنازعے پر چھری کے وار کر کے بیوی کو قتل کر دیا. پولیس نے نعش قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال شفٹ کر دی پولیس کے مطابق ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔