سیالکوٹ میں مبینہ پولیس مقابلے میں دو ڈاکو ہلاک،کراچی میں پولیس کی کارروائی ،شہریوں سے لوٹ مارکرنے والا ملزم گرفتار

سیالکوٹ میں مبینہ پولیس مقابلے میں دو ڈاکو ہلاک،کراچی میں پولیس کی کارروائی ...
سیالکوٹ میں مبینہ پولیس مقابلے میں دو ڈاکو ہلاک،کراچی میں پولیس کی کارروائی ،شہریوں سے لوٹ مارکرنے والا ملزم گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی /سیالکوٹ (ڈیلی پاکستان آن لائن )سیالکوٹ میں مبینہ پولیس مقابلے میں دو ڈاکو ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ کراچی کے علاقے کلفٹن بلاک چار میں پولیس کی کارروائی کے دوران ایک ملزم گرفتار اور ایک فرار ہو گیا ۔
تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ کے علاقے گدارے پلی کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں دو ڈاکو ہلاک ہو گئے ہیں ،پولیس کا کہناہے کہ ڈاکو دو تاجر بھائیوں کے قتل میں ملوث تھے اور کارروائی کے دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں دو نوں ڈاکو ہلاک ہو گئے ہیں ۔
دو سری جانب پولیس کا کہناہے کہ کراچی کے علاقے کلفٹن بلاک نمبر چار میں دو ملزمان شہریوں سے لوٹ مار کر رہے تھے اور کارروائی عمل میں لائی گئی تو فائرنگ کے باعث ایک ملزم زخمی ہو گیا جبکہ دوسرا فرار ہو نے میں کامیاب ہو گیاہے ۔گرفتار ہونے والے ملزم سے نقدی اور موبائل فون برآمد ہواہے ۔

مزید :

جرم و انصاف -