بچوں کے جھگڑے میں پڑوسیوں نے کم سن لڑکی کو زندہ جلا دیا
نوشہروفیروز (ڈیلی پاکستان آن لائن)نوشہرو فیروز میں 2بچوں کی لڑائی میں بڑے کود پڑے اور بچے کی کم سن بہن کو زندہ جلا دیا۔جلنے والی لڑکی ذہنی مریضہ تھی، آگ لگانے کے بعد مجرمان فرار ہوگئے۔
ملک میں جاری مردم شماری کو ہرقیمت پر مکمل کیا جائے گا:آرمی چیف
تفصیلات کے مطابق بچوں کے مابین چھوٹے سے جھگڑے کے بعد پڑوسیوں نے ذہنی مریضہ پر مٹی کا تیل ڈال کر اسے آگ لگا دی، جلتی ہوئی لڑکی کو گلی میں چھوڑ کر مجرم فرار ہوگئے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے مجرمانہ کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارنا شروع کردئیے ہیں تاہم ابھی تک کسی بھی فرد کو گرفتار نہیں کیا گیا۔پولیس کےمطابق لڑکی کی عمر 15 سال تھی اور وہ اس لڑکےکی بہن تھی جس کا پڑوسیوں سے جھگڑاہواتھا۔