سانگلہ ہل: اوباش کی 70 سالہ بیوہ سے زیادتی

جرم و انصاف

سانگلہ ہل (ویب ڈیسک) نواحی گاﺅں مڑھ شرقی میں اوباش ثناءاللہ بلوچ نے 70سالہ بوڑھی بیوہ عورت رانی بی بی کو گن پوائنٹ پر کماد کے کھیت میں لے جاکر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، رانی بی بی نے شور کیا تو اس کا منہ بند کر دیا کپڑے سے اس کے بازو باندھ دیئے، قریبی کھیتوں میں کام کرنے والے لوگ موقع پر پہنچے تو ثناءبلوچ اسلحہ لہراتے ہوئے فرار ہو گیا، رانی بی بی کو مخدوش حالت کے پیش نظر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پہنچا دیا گیا، تھانہ صدر پولیس نے بوڑھی عورت رانی بی بی کی درخواست پر مقدمہ درج کر دیا، تاہم ابھی تک ملزم کو گرفتار نہیں کیا جا سکا۔