بدکاری کے الزام میں خاتون کوسنگسار کردیا گیا

جرم و انصاف

کابل (ویب ڈیسک)افغانستان کے شمالی صوبہ بدخشاں میں بدکاری کے الزام میں خاتون کوسنگسار کردیا گیاجبکہ مرد کو کوڑے مارے گئے۔

افغان میڈیا کے مطابق یہ واقعہ بدخشاں کے ضلع وردود ج میں پیش آیا۔رپورٹ میں کہاگیا کہ ایک شادی شدہ خاتون کو طالبان کی عدالت نے سنگساری کی سزاءسنائی تھی جس پرگزشتہ روز عمل درآمد کیا گیا۔تاہم مرنے والی خاتون کے حوالے سے مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔

افغان میڈیا کا کہنا ہے کہ مذکورہ الزام میں گرفتار غیر شادی شدہ مرد کو کوڑے مارے گئے۔