محکمہ اینٹی کرپشن نے اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل ٹوبہ ٹیک سنگھ اور سیکرٹری یونین کونسل لودھراں کو رشوت کے الزام میں گرفتار کرلیا

محکمہ اینٹی کرپشن نے اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل ٹوبہ ٹیک سنگھ اور سیکرٹری ...
محکمہ اینٹی کرپشن نے اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل ٹوبہ ٹیک سنگھ اور سیکرٹری یونین کونسل لودھراں کو رشوت کے الزام میں گرفتار کرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) محکمہ اینٹی کرپشن نے اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل ٹوبہ ٹیک سنگھ اور سیکرٹری یونین کونسل لودھراں کو رشوت کے الزام میں گرفتار کرلیا۔محکمہ اینٹی کرپشن کے ترجمان کے مطابق اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ جیل ٹوبہ ٹیک سنگھ ظفر اقبال پر شہری سے 80ہزار روپے رشوت لینے کا الزام تھا ۔جس کی تحقیقات کی گئیں جرم ثابت ہونے پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ملزم مقدمہ درج ہونے پر روپوش ہو گیا تھا جسے اینٹی کرپشن پولیس نے ٹوبہ ٹیک سنگھ سے گرفتار کرکے تھانہ سٹی پولیس کے حوالے کردیا ۔جبکہ لودھراں سے سیکرٹری یونین کونسل شفقت ضیا کو بھی رشوت لینے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔ سیکرٹری یونین کونسل کو لودھراں سے گرفتار کیا گیا۔

مزید :

جرم و انصاف -