پسند کی شادی نہ ہونے پر نوجوان کی نکاح کے روز خود کشی

جرم و انصاف

بورے والا(ویب ڈیسک) پسند کی شادی نہ ہونے پر سیٹلائٹ ٹاﺅن کے رہائشی امام بارگاہ روڈ کے چوہدری ذوالفقار احمد گزشتہ روز حسب معمول اپنے 25سالہ بیٹے صہیب کے ہمراہ فجر کی نماز کی ادائیگی کے لئے گیا جہاں سے اسکا بیٹا نماز ادا کر کے پہلے نکل آیا اور والد گھر واپس آگیا تھوڑی دیر گزرنے کے بعد جب صہیب گھر نہ آیا تو انہیں پریشانی لاحق ہو گئی کیونکہ گزشتہ روز اسکی نکاح کی تقریب بھی تھی ابھی وہ اسکی تلاش میں مارے مارے پھر رہے تھے کہ اطلاع ملی کی صہیب کی نعش ملحقہ آبادی فضل آباد میں مکئی کی فصل کے باہر پڑی ہے جس کے قریب ہی اسکے والد کا لائسنسی پستول بھی موجود تھا ۔ جس کا نکاح تبلیغی جماعت کے مبلغ مولانا طارق جمیل نے پڑھانا تھا لیکن صہیب گھر والوں کے طے کئے گئے رشتہ پر راضی نہیں تھا۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش قبضہ میں لے لی،  پوسٹمارٹم کے بعد ضروری کارروائی کرکے نعش ورثاء کے حوالے کردی۔