چونیاں: فون پر دوستی، لاہور کی خاتون کو شادی کے بہانے بلا کر اجتماعی زیادتی

جرم و انصاف

چونیاں (ویب ڈیسک) چونیاں کے رہائشی کی لاہور کی خاتون سے فون پر دوستی، شادی کا جھانسہ دے کر پاس بلا کر دوست کے ہمراہ حویلی میں لے گئے، اسلحہ کے زور پر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، پولیس کا دو ملزمان کے خلاف مقدمہ درج، مرکزی ملزم کو پولیس نے حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے۔ملزم کے خلاف پہلے بھی 10 سے زائد مقدمات درج ہیں اور کئی میں اشتہاری بھی ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور چائنہ ٹاﺅن کی رہائشی سویرا بی بی نے صحافیوں کو بتایا کہ اس کی چونیاں کے عبدالحمید نامی شخص سے ٹیلی فون پر دوستی ہوگئی جس پر عبدالحمید نے مجھے شادی کا جھانسہ دے کر اور اپنے والدین سے ملوانے کے بہانے الہ آباد بلایا اور شاپنگ کروائی اور والدہ نہ ہونے کا بہانہ بنا کر مجھے واپس بھیج دیا جبکہ چند روز بعد پھرمجھے الہ آباد بلایا اور ساتھی کے ہمراہ ایک کار نمبری LEA/6275 میں بٹھا کر الہ آباد سے دیپالپور روڈ کی طرف لے گئے۔ ویرانے میں لے جاکر میری کنپٹی پر پستول رکھ دیا اور زبردستی زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔

بعدازاں الہ آباد میں سڑک پر چھوڑ دیا اور دھمکی دی کہا گر کسی کو بتایا تمہیں جان سے ماردیں گے جس پر سویرا بی بی نے تھانہ الہ آباد میں درخواست دی جس پر پولیس نے عبدالحمید اور ایک کس نامعلوم کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا ہے جبکہ مرکزی ملزم عبدالحمید کو پولیس نے گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔