شادی کی تقریب میں دعوت نہ دینے پر چودھری مشتعل، رخصتی کے وقت ہلڑ بازی

شادی کی تقریب میں دعوت نہ دینے پر چودھری مشتعل، رخصتی کے وقت ہلڑ بازی
شادی کی تقریب میں دعوت نہ دینے پر چودھری مشتعل، رخصتی کے وقت ہلڑ بازی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نورکوٹ (ویب ڈیسک) شادی کی تقریب میں مدعو نہ کرنے کا رنج، چودھریوں کے لاڈلوں نے محنت کش کی بیٹی کی رخصتی کے وقت رنگ میں بھنگ ڈال دی، اغواءکرنے،نقدی اور زیورات لوٹنے کے اقدام کا مقدمہ درج، ملزمان تاحال گرفتار نہ ہوسکے، واقع تھانہ لیسر کی حدود میں پیش آیا۔

ڈیلی پاکستان کے یو ٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

روزنامہ خبریں کے مطابق پولیس رپورٹ کے مطابق موضع سرجال میں محنت کش رمضان کی جواں سال بیٹی ثمینہ کی شادی میں اہل دیہ کے دو سیاسی گروپوں میں ایک کو مدعو نہ کیا گیا جس کا رنج ملزمان کو تھا، رمضان نے اپنی بیٹی کی رخصتی کی تو مسلح ملزمان بلال، فیصل عرف کالا اور محسن وغیرہ نے دولہا وسیم کی گاڑی کو روک لیا اور دلہن سمیت دیگر سے بدتمیزی شروع کردی، ملزمان ہلڑ بازی اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے دولہا وسیم سے دو انگوٹھیاں اور 58ہزار روپے نقدی لوٹ لی اور دولہا کو دھکا دے کر گاڑی میں بیٹھ گئے اور دلہن سمیت دیگر خواتین کو اغواءکرکے لے جانے کی کوشش کی تو شور کی آواز پر وہاں دیگر افراد بھی جمع ہوگئے جنہوں نے بیچ بچاﺅ کرادیا، لیسر پولیس کے ایس ایچ او نے واقعہ کا مقدمہ درج تو کرلیا تاہم ملزمان گرفتار نہ کئے جاسکے۔

مزید :

جرم و انصاف -