معذور شخص کوشادی کا جھانسہ دے کر دلہن گھر کا صفایا کر کے فرار

معذور شخص کوشادی کا جھانسہ دے کر دلہن گھر کا صفایا کر کے فرار
معذور شخص کوشادی کا جھانسہ دے کر دلہن گھر کا صفایا کر کے فرار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جلالپور بھٹیاں (ویب ڈیسک) جلالپور بھٹیاں نواحی گاﺅں کا جسمانی معذور شخص سے شادی کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپوں کا فراڈ ایک ہفتہ کی دلہن گھر کا صفایا کر کے فرار ملزمان بااثر معذور شخص دو سال تک ذلیل و خوار دو سال بعد مقدمہ درج دو ملزمان گرفتار جبکہ مدعی مقدمہ اور رشتہ داروں کا پولیس کا ناقص تفتیش پر روڈ بلاک کر کے احتجاج اور وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف سے انصاف دلوانے کا مطالبہ .

ڈیلی پاکستان کے یو ٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

روزنامہ خبریں کے مطابق جلالپور بھٹیاں نواحی گاﺅں کے جسمانی معذور امجد حسین ولد محمد الیاس جس کی شادی نہ ہو رہی تھی تو دو سال قبل محمد عرفان ولد یوسے، ریاض ولد جہانگیر ، سیف اللہ ولد عالم نے امجد حسین سے رابطہ کیا اور اس کی شادی کروانے کا وعدہ کیا، ملزمان نے شادی کیلئے امجد سے مبلغ دولاکھ روپے کا مطالبہ کیا تو معذور امجد نے دو لاکھ روپے نقدی ادا کر دیئے تو امجد حسین کا نکاح سیف اللہ کی بیٹی پروین سے کروا دیا گیا شادی کیا ایک ہفتہ بعد پروین بی بی نے امجد کو نشہ آور چیز کھلا کر رات کے اندھیرے میں طلائی زیورات اور نقدی ڈیڑھ لاکھ روپے لے کر گھر کا صفایا کر کے رفو چکر ہو گئی، غریب معذور دو سال انصاف کیلئے دربدر کی ٹھوکریں کھاتا رہا، بالآخر امجد حسین کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا گیا ار فوری کارروائی کے بعد دو ملزمان کو حراست میں لئے لیا پولیس کی ناقص تفتیش پر مدعی مقدمہ امجد اور رشتہ داروں کا پولیس کے خلاف روڈ بلاک کر کے احتجاج جبکہ ایس ایچ او جلالپور بھٹیاں احد تارڑ نے بتایا کہ تفتیش میرٹ پر ہو گی اور سزا دینا عدالت کا کام ہے۔

مزید :

جرم و انصاف -