میلسی: زمیندار کی ذہنی معذور مزدور لڑکی سے زیادتی

جرم و انصاف

میلسی (ویب ڈیسک) زمیندار رقبے پر مزدوری کیلئے آنے والی ذہنی معذور لڑکی کو ہوس کا نشانہ بناتا رہا حاملہ ہونے پر والدین کو پتہ چلنے پر ہسپتال لیجایا گیا لیکن متاثرہ لڑکی پراسرار طور پر دم توڑ گئی‘ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او وہاڑی متاثرہ کے گھر پہنچ گئے انصاف فراہمی کی یقین دہانی۔ روزنامہ نوائے وقت کے مطابق موضع محفوظ آباد کے شاہد نے موضع ڈھمکی میں اراضی کاشت کر رکھی تھی جہاں بستی کے محنت کش اللہ دتہ کی ذہنی معذور کنواری بیٹی (الف) محنت مزدوری کیلئے جاتی رہی جہاں شاہد نے اسے اپنی جنسی ہوس کا نشانہ بنانا شروع کر دیا جس سے (الف ) حاملہ ہو گئی اور چند روز قبل والدین کو پتہ چلا مشاہد اور اسکے ساتھی متاثرہ خاندان کو دھمکیاں دیکر خاموش رہنے پر مجبور کرتے رہے۔ اللہ دتہ رات گئے اپنی متاثرہ بیٹی کی حالت خراب ہونے پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میلسی لایا جہاں متاثرہ دم توڑ گئی۔ ملزم کو پولیس نے ضلع لودھراں سے گرفتار کر لیا ہے جو خاندان سمیت روپوش ہوچکا تھا۔

وہ علاقہ جہاں صرف 80 ہزار روپے میں نوجوان مسلمان لڑکی خریدی جاسکتی ہے، انتہائی شرمناک تفصیلات سامنے آگئیں