کھانے کے پیسے مانگنے پر پولیس اہلکاروں کی فائرنگ، 4 زخمی
فیصل آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )فیصل آباد میں مبینہ طور پر نشے میں دھت پولیس اہل کاروں نے باربی کیو کی دکان پر کھانے کے پیسے مانگنے پر فائرنگ کردی جس سے دکان کے مالک سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق ستیانہ روڈ پر واقع باربی کیو شاپ کے مالک کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکاروں نے اس کی دکان پر تکے کھائے اور جب اس نے ان سے پیسے مانگے تو نشے میں دھت اہل کاروں نے فائرنگ کردی جس کی زد میں آکر دکان کے مالک سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے۔فائرنگ کے بعد اہل کار فرار ہوگئے،زخمی افراد کو الائیڈ ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں دو کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔