نواحی علاقے میں بیٹے کی شادی پر محفل رقص کرانے والے پر مقدمہ رشتے دار اور طوائفیں گرفتار

نواحی علاقے میں بیٹے کی شادی پر محفل رقص کرانے والے پر مقدمہ رشتے دار اور ...
نواحی علاقے میں بیٹے کی شادی پر محفل رقص کرانے والے پر مقدمہ رشتے دار اور طوائفیں گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مصطفی آباد/للیانی(ویب ڈیسک)لاہور کے  نواحی گاﺅں چڑے وان میں بیٹے کی شادی پر طوائفوں کا مجرا کرانے پر پولیس نے چھاپہ مار کر دولہا آصف گجرکے والد سونا گجر سمیت دیگر رشتہ داروں کو گرفتار کرلیا۔

روزنامہ نوائے وقت کے مطابق سونا گجر نے اپنے صاحبزادے کی شادی کیلئے ڈھول شرنا سمیت محفل سجا رکھی تھی لیکن اس وقت سب کو خفت کا سامنا کرنا پڑا جب پولیس نے رنگ میں بھنگ ڈال دیا، پولیس پارٹی کے پہنچتے ہی سونا گجر موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا تاہم ان کے رشتہ داروں اور ناچنے والی تین لڑکیوں کو گرفتار کرکے تھانے لے جایا گیا۔ رپورٹ کے مطابق  پولیس نے ملزمان کے خلاف زناکاری اور فنکشن کا اہتمام کرنے پر زیر دفعہ 371A/371Bکی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔

مزید :

جرم و انصاف -