بھارتی شہر بھیندر میں پریمی کی 8دوستوں سے مل کر محبوبہ سے زیادتی

جرم و انصاف

ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارت کے شہر بھیندر میں پریمی نے 8دوستوں کیساتھ مل کر محبوبہ کوزیادتی کا نشانہ بنادیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق زیادتی کا شکار ہونیوالی لڑکی بھارت کے شہر بھیندر میں مقیم تھی اور اسی جگہ ایک لڑکا 3سال رہ رہا تھا ۔آٹھ ماہ قبل لڑکا زیادتی کا شکا ر ہونیوالی لڑکی کو اپنے جھوٹے پیار کے جال میں پھنسا کر ایک ویران جگہ پر لےگیا اور وہاں اسے جنسی حوس کا نشانہ بنا ڈالا، لڑکی کے والدین کو جب اس بات کا علم ہوا تو انہیں ملزم نے جان سے مارنے کی دھمکیاں دینا شروع کردیں۔تین روز گزرنے کے بعد لڑکے نے ایک بار پھر لڑکی کو اسی جگہ ملنے کیلئے بلایا اور ایک بار پھر اسے زیادتی کا نشانہ بنا یا۔اس کے بعد لڑکے نے اپنے دوستوں کو فون کرکے اسی مقام پر بلالیا جبکہ ان میں سے 3لڑکے اس لڑکی کو جانتے تھے اور اس کے باوجود بھی انہیں رحم نہیں آیا اور انہوں نے لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔

رینجرز کی شہر قائد کے مختلف علاقوں میں کارروائی، سیاسی جماعت کے ٹارگٹ کلر سمیت 5ملزمان گرفتار،اسلحہ بر آمد

 گینگ ریپ کا نشانہ بننے کے 15روز بعد لڑکی کے پریمی نے اس سے فون پر رابطہ کیا اورایک با رپھر سے لڑکی کو اسی جگہ ملنے کیلئے بلالیا۔لڑکے نے گزشتہ واقعے کی طرح پہلے خود لڑکی کی عصمت دری کی اور پھر اس کے دوستوں نے بھی لڑکی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔یہ معاملہ اس وقت سامنے آیا جب لڑکی کے حاملہ ہونے کا انکشاف ہواجس کے بعد پولیس کو شکایت درج کروائی گئی جس پر پولیس نے مرکزی ملزم سمیت پانچ لڑکوں کو گرفتار کر لیاہے۔