چہلم جلوس کی مانیٹرنگ کیلئے لگایا سی سی ٹی وی کیمرہ چوری
اوکاڑہ (ویب ڈیسک) نامعلوم افراد سیکیورٹی کیلئے لگایا گیا سی سی ٹی وی کیمرہ چوری کرکے لے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ انتظامیہ نے محرم الحرام اور چہلم کے جلوس کی مانیٹرنگ اور سیکیورٹی صورتحال پر نظر رکھنے کے لئے شہر کے مختلف مقامات پر خفیہ سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے تھے۔ گزشتہ شب نامعلوم ملزمان مرغا مارکیٹ پوائنٹ سے خفیہ کیمرہ چوری کرکے لے گئے۔ پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔
ہندوانتہاءپسند تنظیم کا مسلمانوں کے خلاف خوفناک اعلان تفصیلات جاننے کیلئے کلک کریں