فیس بک پر لڑکیوں کو دھوکا دینے والا ”ہینڈسم “ پولیس نے گرفتار کرلیا

جرم و انصاف

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور پولیس نے لڑکیوں کو سوشل میڈیا ہر بلیک میل کر کے ان کی عزتوں سے کھیلنے والے ملزم علی عرف ہینڈ سم کو گرفتار کرلیا ہے، ملزم پہلے سے شادی شدہ اور دو بچوں کا باپ بھی ہے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور پولیس نے لڑکیوں کو بلیک میل کرنے والے ملزم کو حراست میں لے لیا ہے۔ملزم علی کو ڈیفنس پولیس نے لڑکی سے زیادتی کے الزام میں گرفتار کیا ۔ملزم پہلے سے شادی شدہ اور سوشل میڈیا پر ہینڈ سم کے نام سے فیس بک چلاتا تھا۔ملزم جہلم کا رہایشی ہے اور کئی لڑکیوں کی عزت سے کھیل چکا۔ ہینڈسم نے سحر نامی لڑکی سے فیس بک ہر دوستی کی اور پھر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ۔ملزم کے موبائل اور لیپ ٹاپ سے درجنوں لڑکیوں کی فحش تصاویر برآمدکی گئی ہیں۔

پاکستان اور ایشائی ترقیاتی بنک کے درمیان توانائی کی شعبے میں تعاون کا معاہدہ طے پاگیا