رکن اسمبلی کے بیٹے نے مبینہ طور پر دوستوں کے ساتھ مل کر خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

رکن اسمبلی کے بیٹے نے مبینہ طور پر دوستوں کے ساتھ مل کر خاتون کو اجتماعی ...
رکن اسمبلی کے بیٹے نے مبینہ طور پر دوستوں کے ساتھ مل کر خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

رحیم یار خان (مانیٹرنگ ڈیسک)حکومتی جماعت کے کے رکن صوبائی اسمبلی کے بیٹے نے اپنے دو دوستوں کے ساتھ مل کر خاتون کو مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔
نجی اخبار ڈان نیوز کے مطابق رکن اسمبلی کے بیٹے سمیت اس کے دو دوستوں نے مبینہ طور پر خاتون کو اغواءکر کے ظاہر پور کے علاقے میں جنسی درندگی کا نشانہ بنا ڈالا ۔بھٹی کالونی کی رہائشی خاتون نے تھانہ صدر خان پور میں شکایت درج کروائی ہے کہ ایم پی اے کا بیٹا اپنے دو دوستوں کے ہمراہ ان کے گھر میں داخل ہو ا اور اسے زبردستی اٹھا کر گاڑی میں ڈالا ۔خاتون کا کہناتھا کہ وہ اسے گاڑی میں ڈال کرکوٹلہ میران کے علاقے میں واقع ایک گھر میں لے گئے جہاں اسے مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا ۔

مزیدپڑھیں:کیا آپ کو معلوم ہے جنسی تعلقات کے ذریعے منتقل ہونے والی بیماریاں ان 7 طریقوں سے بغیر جنسی عمل کے منتقل ہوسکتی ہے، اگر محفوظ رہنا چاہتے ہیں تو ان 7 عام سے کاموں سے گریز کریں

تھانے کے ایس ایچ او محمد اقبال کی جانب سے متعلقہ شخص کو فوری طور پر تھانے طلب کیا گیا اور اسے تحقیقات شروع کی گئیں لیکن اسی وقت رکن اسمبلی کے کارکنان کی بڑی تعداد تھانے کے باہر جمع ہو گئی پولیس پر مقدمہ درج نہ کرنے کے حوالے سے دباو ڈالنا شروع کر دیا ۔رکن اسمبلی کا کہناہے کہ ان لوگوں کا اس واقع کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے جبکہ یہ خاتون پہلے بھی اس طرح کے مقدمات دیگر لوگوں کیخلاف درج کروا چکی ہے ۔ڈی پی او ذیشان اصغر نے کہاہے کہ پولیس نے متعلقہ شخص کو تھانے طلب کر کے ابتدائی تفتیش کا آغاز کر دیاہے جبکہ مقدمہ کا اندراج میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد کیا جائے گا ۔

مزید :

جرم و انصاف -