’میں گھر میں اکیلی تھی اور زبردستی گھر میں گھس کر اس نے زیادتی کا نشانہ بناڈالا، میرے شور مچانے پر ۔۔ ۔ ‘

’میں گھر میں اکیلی تھی اور زبردستی گھر میں گھس کر اس نے زیادتی کا نشانہ ...
’میں گھر میں اکیلی تھی اور زبردستی گھر میں گھس کر اس نے زیادتی کا نشانہ بناڈالا، میرے شور مچانے پر ۔۔ ۔ ‘

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

وہاڑی (بیورو رپوٹ +نما ئندہ خصوصی)اوباش نے گھر میں گھس کردو شیزہ کو زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالاور شور مچا نے پر موقع سے فرارہوگیا ، پو لیس تھانہ لڈن نے کا رروائی کرنے کی بجا ئے اُلٹا متاثرہ خاتون کے رشتہ داروں پر جھوٹا مقدمہ درج کردیا ، ڈی پی او وہاڑی عمر سعید ملک نے تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے ایس پی انویسٹی گیشن کو تحقیقاتی آفیسر مقرر کردیا ، جنہوں نے متاثرہ خاتون اور انو یسٹی گیشن آفیسر کوآج 18مئی کو طلب کرلیا ہے جبکہ دوسری جا نب علاقہ مجسٹریٹ نے خاتون کی درخواست پر اسکا میڈیکل کروانے کا حکم جاری کردیا ہے ۔
لڈن کے محلہ گلشن ریاض کی رہا ئشی متاثرہ خاتون ارم شہزادی نے اپنے رشتہ دارخواتین کے ہمراہ پریس کلب میں پریس کا نفرنس میں بتایا کہ وہ گھرمیں اکیلی تھی کہ سجاد ولد امین گھر میں زبردستی گھس آیا او ر اسکو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا شور مچا نے پر ملزم فرار ہو گیا تھانہ لڈن کو وقوعہ کے بارے درخواست دی تو کئی دن تک مقدمہ درج نہ کیا گیا اور بعد ازاں ان کو کہا کہ ان کی درخواست گم ہو گئی ہے جبکہ ملزم سجاد سے سا زبازہو کر اُلٹا اس کے رشتہ داروں کے خلاف مقدمہ درج کردیا ۔
ڈی پی او تحقیقات کا حکم دیتے ہو ئے ایس پی انو یسٹی گیشن سے فوری طور پر رپورٹ طلب کرلی ہے جنہوں نے خاتون اور نو یسٹی گیشن آفیسر کو آج 18مئی کواپنے دفتر میں ریکارڈ سمیت طلب کرلیا ہے ۔دوسری جا نب علاقہ مجسٹریٹ نے خاتون کی درخواست پر میڈیکل کروانے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔

مزید :

جرم و انصاف -