’اپنے آپ کوتحفے کے طورپراسے پیش نہیں کرسکتی‘

’اپنے آپ کوتحفے کے طورپراسے پیش نہیں کرسکتی‘
’اپنے آپ کوتحفے کے طورپراسے پیش نہیں کرسکتی‘

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بریلی(مانیٹرنگ ڈیسک) عدالت کی طرف سے اسقاط حمل کی اجازت نہ ملنے پرجنسی درندگی کے نتیجے میں ماں بننے والی نوجوان لڑکی نے اپنے ملزم سے شادی کرنے سے انکارکردیااورموقف اپنایاکہ وہ ’ملزم کو جیل میں دیکھناچاہتی ہے،نہ کہ اپنے آپ کوایک تحفے کے طورپراسے پیش کرے‘۔

بالآخر بھارت نے سرجیکل سٹرائیک کا ’ثبوت‘ پیش کردیا، دیکھ کرآپ کی ہنسی نکل جائے گی
ٹائمزآف انڈیا کے مطابق غریب گھرانے سے تعلق رکھنے والی لڑکی کے تعلیمی اخراجات پورے نہ کرسکنے کی وجہ سے اسے پانچویں جماعت کے بعد سکول چھڑادیاگیاتاہم عدالت کی طرف سے اسقاط حمل کی اجازت نہ ملنے جمعرات کوجنسی درندگی کے نتیجے میں ہونیوالے بچے کوجنم دیااوریوں وہ گاﺅں کی کم عمرترین یعنی 14سالہ والدہ بن گئیں۔نومولود کی ماں نے اپنے ساتھ زیادتی کرنیوالے ملزم کیساتھ شادی سے انکارکردیا۔

اس پاکستانی چائے والے میں ایسی کیا بات ہے کہ سوشل میڈ یا پر دھوم مچ گئی ،آپ بھی جانئے
اپنے ایک انٹرویو میں نوجوان لڑکی نے کہاکہ’وہ زیادتی کرنیوالے ملزم کی زندگی جیل میں دیکھناچاہتی ہے،نہ کہ اپنے آپ کواسے تحفے کے طورپرپیش کرے‘۔ہسپتال کے بیڈپرموجودلڑکی کاکہناتھاکہ ’ اس نے مجھے کہاں آچھوڑاہے،میرے لیے یہ ذلت آمیزہوگاکہ اسے شوہرکے طورپرقبول کرکے تمام چیزیں معاف کردوں۔اپنے نومولود بچے کوگھورتے ہوئے لڑکی کاکہناتھاکہ ’ملزم نے جوکچھ میرے ساتھ کیا، میں اس کی زندگی جیل میں دیکھناچاہتی ہوں،ملزم کا خاندان اسے سزاسے بچانے کیلئے شادی کرناچاہتاہے،اگرملزمان کوریپ کا نشانہ بننے والی خواتین سے شادی کی آپشن دی گئی تو تمام جنسی درندے آزاد گھومیں گے، اگر میں شادی کربھی لیتی ہوں تووہ بعد میں مجھے اوربچے کوچھوڑ بھی سکتاہے۔ان کاکہناتھاکہ گاﺅں والوں کوحمل کا علم ہواتومیری اورمیرے خاندان کی تضحیک کی گئی، گالیاں اوردھمکیاں دی گئیں ،جرم لڑکے نے کیاتاہم اس کی قیمت ہم چکارہے ہیں‘۔

ٹی وی ٹاک شو کے دوران آدمی نے غلطی سے ساتھی اداکارہ کے کپڑے اتاردئیے، ایسی شرمناک حرکت کہ انٹرنیٹ پر طوفان آگیا
لڑکی کے غم سے نڈھال باپ نے کہا کہ لوگ کہتے ہیں کہ شادی کی تجویزقبول کرلیںاوراس معاملے کوختم کریںلیکن وہ ذاتی طورپراپنی صاحبزادی کے فیصلے کیساتھ ہیں۔
لڑکی کایہ بیان 22سالہ ملزم آصف خان کے والد عقیل خان کے بیان کے ردعمل میں سامنے آیا جس میں انہوں نے کہا تھاکہ’اگر ڈی این اے ٹیسٹ سے بچے کی ولدیت کی تصدیق ہوگئی تووہ لڑکی اوربچے دونوں کوقبول کرلیں گے بشرطیکہ لڑکی ان کے بیٹے سے شادی کرے،اگر وہ شادی کیلئے تیارنہیںتوہم نومولود کوبھی قبول نہیں کریں گے‘۔

وہ جانور جو اپنے کانو ں سے نہیں اپنی ٹانگوں کے ذریعے سنتا ہے ،جدید تحقیق میں ایسا انکشاف کے سائنسدان بھی چکرا کر رہ گئے

مزید :

جرم و انصاف -