چار سالہ بچی زیادتی کے بعد قتل

جرم و انصاف

لاہور(ویب ڈیسک)ہربنس پورہ میں محلے دارنے 4سالہ بچی کوزیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کر دیا جبکہ ملزم فرارہوگیا۔

روزنامہ دنیا کے مطابق   رشید پورہ کے علاقہ میں4سالہ زینب گھر سے باہر کھیل رہی تھی کہ محلہ دار عمر ورغلا کر اسے اپنے گھر لے گیااورہوس کانشانہ بنا ڈالا، جب بچی کی حالت غیر ہو گئی تو پکڑے جانے کے ڈر سے اسکا گلا دبا کرموت کے گھاٹ اتاردیاجبکہ لاش اپنے گھر میں ہی چھوڑکرفرار ہو گیا،اہلخانہ نے بچی کو لاپتہ پاکر جب تلاش شروع کی تو ایک محلہ دار نے بتا یا کہ بچی کو عمر کے گھر جاتا دیکھا ہے ،چنانچہ لواحقین اوراہل محلہ عمرکے گھرپہنچے تووہاں ایک کمرے میں بچی کی لاش پڑی تھی،اس دلدوزواقعہ سے پورے علاقے میں شدیدخوف وہراس پھیل گیا،پولیس اورفرانزک ٹیموں نے موقع پرپہنچ کرشواہداکٹھے کئے جبکہ لاش پوسٹ مارٹم کیلئے بھجوادی گئی،دریں اثناتاخیرسے آمدپراہل محلہ نے پولیس کیخلاف احتجاج اورنعرے بازی کی۔انکاکہناتھاکہ ملزم محلے میں ہی چھپا ہواتھااوراگرپولیس بروقت آتی تواسے گرفتارکیاجاسکتاتھا۔دوسری جانب پولیس نے بچی کے والدکی درخواست پرمقدمہ درج کرلیااور ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارناشروع کردئیے ۔