پوچھے بغیر شادی کیوں کی، جاگیردار نے نکاح پڑھتے دلہن کو بہن سمیت اغوا کرلیا

پوچھے بغیر شادی کیوں کی، جاگیردار نے نکاح پڑھتے دلہن کو بہن سمیت اغوا کرلیا
پوچھے بغیر شادی کیوں کی، جاگیردار نے نکاح پڑھتے دلہن کو بہن سمیت اغوا کرلیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملکہ ہانس (آن لائن) پوچھے بغیر شادی کیوں کی، جاگیرداروں نے دوران شادی نکاح پڑھتی ہوئی دلہن سمیت محنت کش کی دو بیٹیاں اغواءکرلیں، ماں کے متعلقہ تھانے جاکر بازیابی کی استدعا کرنے پر مدعیہ حوالات میں بند جبکہ ملزمان آزاد کردئیے گئے۔

ذرائع کے مطابق نواحی گاﺅں 76 ڈی کی رہائشی محنت کش خاتون بی بی اپنے گاﺅں کے وڈیروں سے پوچھے بغیر بیٹی کی شادی کررہی تھی جو کہ علاقہ کے وڈیروں میاں صادق اور کا وغیرہ کو ناگوار گزری اور انہوں نے جب بارات آگئیت و اچانک گھر پر دھاوا بول کر دوران نکاح ہی اس کی دلہن بنے بیٹھی بیٹی سمیت دو بچیاں اغوا کرلیں۔ جن کی بازیابی کیلئے ان کی ماں مزکور فریاد لئے جب متعلقہ تھانہ ملکہ ہانس گئی تو پولیس نے ملزمان پکڑنے کی بجائے اسے ہی حوالات میں ڈال دیا جہاں پر وہ 10 ہزار رشوت دے کر رہا ہوتے ہی ڈی پی او آفس پہنچ گئی مگر شنوائی وہاں بھی نہ ہوسکی ہے۔

روزنامہ پاکستان کی خبریں اپنے ای میل آئی ڈی پر حاصل کرنے اور سبسکرپشن کیلئے یہاں کلک کریں
متاثرہ خاتون بی بی نے وزیراعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ ملزموں کو ہنگامی بنیادوں پر کیفر کردار تک پہنچایا جائے اور ظالموں کے محافظ ڈی پی او اور ڈی سی او کو فی الفور معطل کیا جائے۔

مزید :

جرم و انصاف -