بینظیرانٹرنیشنل ایئرپورٹ پرکارروائی، خاتون سے 2 کلو ہیروئن برآمد

جرم و انصاف

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) بینظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پراے ایس ایف نے تلاشی کے دوران مسقط جانے والی خاتون سے 2 کلو گرام ہیروئن برآمد کرلی گئی۔خاتون کا تعلق مظفر گڑھ سے ہے۔
اے ایس ایف حکام کے مطابق مسقط جانے والے پرواز سے خاتون مسافر کو 2 کلو ہیروئن کے ساتھ گرفتارکرلیا گیا ہے، برآمد شدہ ہیروئن کروڑوں روپے مالیت کی ہے۔ ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس کا مزید کہنا تھا کہ گرفتار خاتون مسقط کے راستے سعودیہ جا رہی تھی، نذیر مائی نامی خاتون کا تعلق مظفر گڑھ سے ہے۔

امریکہ نے شامی جنگی جہاز مار گرایا، طیارہ شامی باغیوں پر بمباری کر رہا تھا:پینٹا گون