لڑکے کو پھنسانے کیلئے مرضی سے جنسی تعلقات قائم کرنیوالی خاتون کی چال الٹی پڑگئی

لڑکے کو پھنسانے کیلئے مرضی سے جنسی تعلقات قائم کرنیوالی خاتون کی چال الٹی ...
لڑکے کو پھنسانے کیلئے مرضی سے جنسی تعلقات قائم کرنیوالی خاتون کی چال الٹی پڑگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) کورل گلیبز پولیس نے کہاہے کہ سابق اداکارہ اور ریپ کا نشانہ بننے والی طالبہ انجیلا کیمرون جھوٹی ہیں اور اس سلسلے میں ماضی میں اُن کا ریکارڈ بھی موجود ہے ۔
بھارتی اخبار کے مطابق خاتون کے حالیہ تعلقات کے خاتمے کے بعد میامی یونیورسٹی کے طالبعلم نے ایسے شواہد پیش کیے ہیں جن کے مطابق انجیلا دیانت دار نہیں ہے اور پولیس کو بتایاکہ نومبر سے اپریل تک انجیلا کیمرون سے جسمانی تعلقا ت تھے تاہم اُس نے حمل کی جعلی رپورٹس پیش کرکے صورتحال کو مشکوک بنانے کی کوشش کی ۔ ایک ہی چیز پرملزم اور خاتون متفق ہیں ۔
کورل گلیبزپولیس نے اپنی رپورٹ میں کہاہے کہ خاتون نے بتایا، وہ ذہنی طورپر بہت تکلیف میں ہے ، خاتون نے منشیات استعمال کیں اور خود ہی اپنی کہنیوں پر زخم لگائے ۔
یادرہے کہ خاتون کے اپنے دوست کیساتھ تعلقات رہے اور کچھ عرصے بعد آپس میں دوری پیداہوئی تو خاتون نے اپنے سابق بوائے فرینڈ کو بلیک میل کرناشروع کردیا اور حمل کی رپورٹ پیش کرکے قانونی کارروائی شروع کردی لیکن اب پولیس کے بیان کے بعد امکان ظاہرکیاجارہاہے کہ لڑکے کو بری کردیاجائے گا۔

مزید :

جرم و انصاف -