فاروق آباد: محبت میں ناکامی‘ نوجوان کی لڑکی کو قتل کرنے کے بعد خودکشی

جرم و انصاف

فاروق آباد(ویب ڈیسک)فارو ق آبادکے نواحی گائوں جاتری کہنہ میں عشق میں ناکامی پر دل برداشتہ نوجوان نے نو عمر لڑکی کو قتل کرنے کے بعد خود کو بھی گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیاپولیس نے نعشیں تحویل میں لیکر پوسٹمارٹم کے لئے ڈی ایچ کیو شیخوپورہ منتقل کر دیں بتایا گیا کہ نویں جماعت کی طالبہ اقصیٰ دختر عاشق حسین سکول سے گھر واپس آرہی تھی کہ ابوبکر نے نو عمر طالبہ کو روک کر اپنے ساتھ جانے کیلئے مجبور کیا انکار پر فائرنگ کرکے اقصیٰ کوموت کے گھاٹ اُتار دیا۔ ملزم ابو بکر نے خود کو بھی گولی مار کراپنی زندگی کا خاتمہ کر لیاصدر پولیس فاروق آبادنے نعشیں قبضہ میں لیکر مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی اس واقعہ سے علاقہ شدید خوف ہراس پھیل گیا۔