کراچی کے گڈاپ سٹی میں پاکستان کی سب سے بڑی منشیات منڈی کا انکشاف
کراچی(آن لائن)گڈاپ سٹی میں پاکستان کی سب سے بڑی منشیات منڈی کا انکشاف ہوا ہے ، خلجی گوٹھ ، اکاخیل گوٹھ کے گھر گھر میں منشیات کا کاروبار جاری پولیس کی سرپرستی میں جاری ہے۔انتہائی باخبر ذرائع کے مطابق کراچی میں منشیات فروشی کا دھندا گھریلو صنعت کی طرح فروغ پانے لگا ، کراچی میں شہر کے اندر جو دستیاب نہیں وہ مضافات میں اتنی آسانی سے ملتا ہے کہ عقل دنگ رہ جائے۔انکاؤنٹر اسپیشلسٹ ایس ایس پی راؤ انوار کی نگری میں تھانہ گڈاپ سٹی کے عین پیچھے قائم گوٹھ منشیات کی وہ منڈی ہے جہاں ہر گھر میں زہر کی سیل لگی ہے۔ گوٹھ کے داخلی راستے پر ہمہ وقت موجود پولیس کی نفری خریداروں سے سرعام انٹری فیس لیتی ہے۔ہر گھر میں ہر وقت دستیاب سات سے دس کلو ہیروئن خواتین اور بچے بیچتے ہیں جبکہ مرد بس پہرے کا کام کرتے ہیں۔ یومیہ ڈھائی سے تین ہزار افراد کی خریداری سے کاروبار چمک رہا ہے۔ پولیس کو پہنچنے والا پچاس ہزار روپے فی گھر ہفتہ بھی دھندے کو مقبول اور محفوظ بنانے میں بڑا معاون ہے۔منشیات فروشوں کی اس میں بستی الگ ہی قانون ہے، باہر کے کسی اور شخص کویہاں گھر لینے کی اجازت نہیں اور زہر پینے یا خریدنے کی ممانعت نہیں۔