شوہر نے دوست سے مل کر 20ہزار میں بیوی بیچ ڈالی، مقدمہ درج
جلالپور (ویب ڈیسک) خاوند نے دوست سے ملکر بیوی فروخت کردی۔ تفصیلات کے مطابق 86 ایم کی رہائشی خاتون نے پولیس کو دئیے گئے بیان میں الزام عائد کیا ہے کہ اس کے خاوند محمد مکی نے دوست کے ساتھ مل کر عصمت فروشی کیلئے اسے 20 ہزار کے عوض ممتاز کو فروخت کردیا جہاں سے وہ موقع پاکر ممتاز کے چنگل سے نکل آئی اور تھانہ پہنچ گئی۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔