شاہ لطیف ٹاﺅن میں سی ٹی ڈی کی کارروائی : 2مطلوب دہشت گرد ہلاک ، خودکش جیکٹ اور اسلحہ برآمد
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )سی ٹی ڈی نے کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاﺅن میں کارروائی کرتے ہوئے دو دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک اہلکار بھی زخمی ہو گیا ۔
ذرائع کے مطابق شاہ لطیف ٹاﺅن میں حساس اداروں کی نشاندہی پر سی ٹی ڈی نے کارروائی کی جس دوران 2مطلوب دہشت گرد ہلاک ہو گئے ۔ مقابلے میں سی ٹی ڈی کا ایک اہلکار بھی زخمی ہو گیا جسے ہستلا منتقل کر دیا گیا ہے ۔ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے خودکش جیکٹ ، دستی بم ، کلاشنکوف اور دیگر اسلحہ بھی برآمد ہو ا ہے تاہم دہشت گردوں کے ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے پولیس کا محاصرہ جاری ہے ۔