لڑکی نے شادی نہ کرنے پر محبوب کی 3 سالہ بھتیجی کو قتل کیا
جامکے چٹھہ(ویب ڈیسک) علی پور چٹھہ کے محلہ مکہ کالونی کی 15 سالہ لڑکی سویرا نے منگل کے روز اپنے محبوب کی 3 سالہ بھتیجی کو قتل کر دیا تھا ملزمہ نے مبینہ طور پر اپنے ہمسائے 25 سالہ ثاقب سے ناجائز تعلقات تھے وہ اس کو شادی کیلئے مجبور کرتی تھی ۔ ثاقب کے شادی سے انکار پر عشق میں پاگل ملزمہ نے ثاقب کے بھائی آصف کی 3 سالہ بیٹی جوریا کو گھر سے اٹھایا اور نواحی موضع فتح پور کھال میں ڈبو ڈبو کر قتل کر دیا تھا۔ مقتولہ کے والدین بیرون ملک مقیم ہیں۔ تھانہ علی پور چٹھہ پولیس نے سویرا، ثاقب او ر شعیب کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا۔ مدعی مقدمہ محمد شفیق کے مطابق ایس ایچ او تھانہ علی پور چٹھہ پولیس نے میرے بیٹے ثاقب اور اس کے دوست کو بھی بلاوجہ ملزم نامزد کیا اور مجھ سے سادے کاغذ پر دستخط کروائے۔ اپنی مرضی کا گواہ ڈال کر لڑکی کے کہنے پر میرے بیٹے ثاقب اور اس کے دوست کو بلاوجہ نام زد کر دیا جبکہ اصل حقیقت میں دو معتبر گواہان حسنین حیدر ولد محمد بوٹا اور رستم ولد رفاقت نے سویرا کو اکیلے ہی کم سن بچی کو قتل کرتے دیکھا محمد شفیق نے بتایا کہ ایس ایچ او نے جھوٹی من گھرت ایف آئی آر درج کی۔ ایس ایچ او تھانہ علی پور چٹھہ نے مﺅقف بتایا کہ نامزد ملزمہ کو جوڈیشل کر دیا ہے اگر دیگر ملزمان تفتیش میں بے گناہ ثابت ہوئے تو انہیں رہا کر دیا جائے گا۔