بھارت میں 10سالہ پوتی کیساتھ جنسی زیادتی کے الزام میں دادا گرفتار

جرم و انصاف

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارت میں جنسی درندگی کا دل ڈھلا دینے والا ایک اور واقعہ سامنے آگیا جہاں پولیس نے اپنی 10سالہ پوتی کیساتھ جنسی زیادتی کے الزام میں دادا کو گرفتار کر لیا جس نے اعتراف جرم بھی کر لیا ۔

دی ٹائمز آف انڈیا کے مطابق10سالہ لڑکی کی مبینہ خودکشی کے 2ماہ اور پوسٹ مارٹم رپورٹ میں جنسی زیادتی کا انکشاف ہونے کے بعدپولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بچی کے دادا کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد لڑکی کی دادی نے دوران تفتیش پولیس کو بتایا کہ بچی نے اسے دادا کے ہاتھوں زیادتی کا نشانہ بننے کے حوالے سے آگاہ کیا تھا جبکہ مرنے والی لڑکی کی بڑی بہن نے بھی اس حوالے سے پولیس کو بیان ریکارڈ کرایا ۔

اہم کیس میں مسلم لیگ نواز کی سپریم کورٹ میں فتح ، فیصلہ آگیا

جنسی زیادتی کے بعد لڑکی نے 15جنوری کے روز اپنے کمرے کی کھڑی سے لٹک کر خودکشی کر لی تھی جس کے بعد پوسٹ مارٹم رپورٹ میںنشاندہی کی گئی تھی کہ بچی کوجنسی استحصال کا نشانہ بنایا گیا اور اس کے جسم پر 22زخم تھے ۔
اپنے شوہر سے علیحدہ رہنے والی لڑکی کی والدہ نے تحقیقات میں تعاون کر نے سے انکار کر دیا تھا اور 2سال قبل اس نے پولیس کو رپورٹ درج کرائی تھی کہ اس کے شوہر نے بھی بچیوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا ۔
خصوصی تحقیقاتی ٹیم نے عدالت سے بچی کی والدہ اور دادا کا پولی گراف ٹیسٹ کرانے کی اجازت طلب کی ہے تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے اعتراف جرم کر لیا ہے جسے عدالت کے سامنے پیش کیا جائے گا ۔