اوباش کی کم سن بچے سے جنسی زیادتی، مقدمہ درج

جرم و انصاف

گوجرانوالہ (نامہ نگار)اوباش بااثر نوجوان نے کم سن بچے کو جنسی تشدد کا نشانہ بناڈالا ،ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا تاہم بااثر ملزم کی گرفتاری میں پولیس بے بس دکھائی دیتی ہے جبکہ ملزم متاثرین کو مقدمہ واپس لینے کیلئے دھمکیوں پر اُتر آیا۔

تفصیلات کے مطابق تھا نہ صدر کے علاقہ کشمیر کالونوی کی رہائشی منظوراں بی بی کا جگر کے مرض میں مبتلاء کمسن 13سالہ بیٹا ابرار گھر سے باہر کھیل رہا تھا کہ اس دوران محلے کا اوباش نوجوان ساغر کشمیری اُس کو ورغلاء کر اپنی بیٹھک میں لے گیا اور جنسی درندگی کا نشانہ بناڈالا بچہ نہ ملنے پر جب اُس کی والدہ بچے کی تلاش کے لیے نکلی تو ملزم کی بیٹھک سے بچے کی رونے کی آواز آئی ماں جب وہاں پہنچی تو اُس کا بیٹا برہنہ حالت میں پڑا تھا اور بچے کی ماں کو دیکھ کر ملزم موقع سے فرار ہوگیا،واقعہ کی اطلاع پر پولیس نے کاروائی کرتے ہوے مقدمہ درج کرلیا اور متاثرہ بچے کا میڈیکل کروانے کے باوجود بااثر ملزم قانون کی گرفت سے دور ہے۔
متاثرہ خاندان کا کہنا ہے کہ بچہ جگرکے خطرناک مرض میں مبتلا ہے اور اوباش نوجوان نے اُسے جنسی درندگی کا نشانہ بنایا ہے اور ملزم اب مقدمہ کی پیروی کرنے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہا ہے،پولیس نے ابھی تک ملزم کو گرفتار نہیں کیا ملزم آزاد گھوم رہا ہے متاثرہ خاندان نے سی پی اؤ گوجرانوالہ سے اپیل کی ہے کہ ملزم کو گرفتار کرتے ہوے قرار واقعی سزا دی جائے