ڈہرکی میں پسند کی شادی کرنے پر نوجوان کو 34 لاکھ جرمانہ، شہر بدری کی سزا سنادی گئی

ڈہرکی میں پسند کی شادی کرنے پر نوجوان کو 34 لاکھ جرمانہ، شہر بدری کی سزا سنادی ...
ڈہرکی میں پسند کی شادی کرنے پر نوجوان کو 34 لاکھ جرمانہ، شہر بدری کی سزا سنادی گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈہرکی (ویب ڈیسک) جرگے نے پسند کی شادی کرنے پر نجوان پر 34 لاکھ روپے جرمانہ عائد کرکے خاندان سمیت شہر چھوڑنے کا حکم دے دیا گیا جس پر  متاثرہ خاندان نے احتجاج کیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈہرکی کے نواحی علاقے ٹگ میں کچھ عرصہ قبل پسند کی شادی کرنے والے نوجوان عاشق علی ڈھونڈو نے شہزادی بی بی راجڑی سے کوٹ مٹھن کی عدالت میں پسند کی شادی کی تھی، جس پر علاقے کے بااثر افراد نے کاروکاری کا الزام لگا کر جوڑے کو قتل کرنے کا فتویٰ جاری کیا اور کافی عرصے سے جوڑے کی تلاش میں تھے، چند روز قبل جوڑا گاﺅں واپس آیا تو انہیں الگ کردیا گیا۔ اتوار کے روز علاقے کے بااثر افراد نے جرگہ کرکے پسند کی شادی کرنے والے نوجوان عاشق علی ڈھونڈو پر شہزادی بی بی کو گھر سے اغوا کرکے شادی اور کاروکاری کا الزام لگا کر 17 لاکھ روپے جرمانہ عائد کرکے نوجوان کو قتل کرنے کا فتویٰ جاری کیا، اس موقع پر نوجوان کی جان بخشی کیلئے الگ سے17 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا، مجموعی طور پر نوجوان پر 34 لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا گیا۔

مزید :

جرم و انصاف -