انڈونیشیا میں مجرموں کو سرعام سزائیں
بالی(نیوزڈیسک)شریعت کے قوانین کو روندنے کےجرم میں انڈونیشیا کی مسجد میں ایک ہزار لوگوں کے سامنے 8بندوں کو کوڑے مارے گئے۔ منظر کچھ یوں ہے کہ سمارٹا صوبے کے شمال مغرب میں واقع قصبے میں ایک اونچا لمبا موٹا تازہ آدمی منہ پر ماسک پہنے سامنے آتاہے اور اس کے ہاتھ میں چھڑی ہے اور وہ سامنے ننگے پاﺅں کھڑے مجرم کی کوپوری شدت سے بید مارتاہے۔یہ بید بانس سے بنا ہے ،مجرم اپنی پیٹھ پر پڑنے والی چھڑی کی شدت کو محسوس کرتے ہوئے کراہتا ہے .ان مجرموں میں سے ایک کی طبیعت صحیح نہ تھی اس لئے اسے فی الحال اس سزا سے ماورا قرار دے دیا گیا لیکن جب اس کی صحت بہتر ہو جائے گی تو اسے یہ سزا دی جائے گی۔یہ ساتواں پبلک مظاہرہ تھا جس میں لوگوں کو اس طرح کی سزا دی گئی ہے۔