انتہائی شرمناک انداز میں سعودی عرب سمگل کی جانے والی ہیروئن کی کھیپ پکڑی گئی

انتہائی شرمناک انداز میں سعودی عرب سمگل کی جانے والی ہیروئن کی کھیپ پکڑی گئی
انتہائی شرمناک انداز میں سعودی عرب سمگل کی جانے والی ہیروئن کی کھیپ پکڑی گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی کسٹم حکام نے کامیاب آپریشن کرتے ہوئے قرآن مجید کے غلاف کے طور پر استعمال ہونے والے ڈبوں میں لاکھوں کی تعداد میں منشیات کی گولیاں چھپا کر سمگل کرنے کا شیطانی منصوبہ ناکام بنا دیا۔

گردن میں تیر مار کر زخمی کرنے والے فوجی کے ساتھ چنگیز خان نے کیا سلوک کیا؟ جان کر آپ حیران رہ جائیں گے
آن لائن اخبار "burnews.com" کے مطابق مجرموں نے منشیات Captagon کو تقریباً 14 لاکھ گولیوں کی شکل دے کر ڈبوں میں بند کیا اور ان ڈبوں کے اوپر لکڑی کی پرت چڑھا دی جن پر ”القرآن الکریم“ لکھا تھا تاکہ انہیں دیکھ کر یہ نظر آئے کہ ان میں قرآن مجید کے نسخے بحفاظت لے جانے کیلئے رکھے گئے ہیں۔ الجوف کے علاقے میں حدیثہ چیک پوائنٹ پر چاق و چوبند اہلکاروں نے منشیات پکڑ کر شیطانی منصوبہ بناکام بنا دیا۔ ایک دوسرے آپریشن میں بھی منشیات کی تقریباً 30 لاکھ گولیاں پکڑی گئیں اور یوں کسٹم حکام نے 40 لاکھ سے زائد نشہ آور گولیوں کی سمگلنگ کی کوشش ناکام کر کے مجرموں کو گرفتار کر لیا۔

مزید :

جرم و انصاف -