حافظ قرآن کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا

حافظ قرآن کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا
حافظ قرآن کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈیرہ غازی خان (ویب ڈیسک) ڈیرہ غازی خان میں سات روز قبل لاپتہ ہونے والے 13 سالہ حافظ قرآن کی نعش مل گئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق نواحی علاقہ کھاکھی شرقی میں سات روز قبل گھر سے جھگڑ کر لاپتہ ہونے والے 13 سالہ حافظ قرآن غلام مصطفیٰ کو نامعلوم درندہ صفت شخص نے مبینہ طور پر زیادتی کے بعد قتل کرکے نعش کو ویرانے میں پھینک دیا تھا لیکن گزشتہ روز نعش کو کتے نوچتے اور گھسیٹتے ہوئے سڑک پر اٹھالائے،علاقہ مکینوں نے نعش کو دیکھ کر ورثاءکو اطلاع دی جس پر والدین نے اپنے لخت جگر کی نعش کو شناخت کرکے مقامی پولیس کو آگاہ کیا۔ پولیس تھانہ دراہمہ نے ابتدائی قانونی کارروائی اور پوسٹمارٹم کے بعد نعش کو ورثاءکے حوالے کردیا اور نامعلوم افراد کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

مزید :

جرم و انصاف -